۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ جامع مسجد امام حسن مجتبی جیکب آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سردار قاسم سلیمانی امت مسلمہ کے ہیرو ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامع مسجد امام حسن مجتبی جیکب آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سردار قاسم سلیمانی امت مسلمہ کے ہیرو ہیں۔

انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کو عبرتناک شکست دی۔ امریکہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے عظیم مجاہد کمانڈر ابو مہدی المہندس اور حشد الشعبی کے جوانوں کے ساتھ مل کر شہید سردار قاسم سلیمانی نے عراق میں موجود سامراجی دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کیا اس لیے امریکا اور اس کے حواری جنرل قاسم سلیمانی سے خوفزدہ تھے اور انہوں نے رات کی تاریکی میں ایک بہادر جرنیل پر حملہ کرکے اسے شہید کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سردار قاسم سلیمانی نے جس مزاحمتی تحریک کا آغاز کیا تھا وہ ان کی شہادت سے ایک مکتب میں تبدیل ہوگئی ہے جو اس خطے سے امریکی سامراج کے مکمل خاتمے اور غاصب اسرائیل کی مکمل نابودی پر منتج ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر پر پوری امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اس اسلامی ہیرو کی خدمات اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کریں جو اتحاد امت کا علمبردار مظلوموں کا حامی اور ظالموں کے لئے خوف کی علامت تھا۔ امریکہ کی خوشنودی کے لیے جس طرح سے عرب ممالک نے غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے یہ امت مسلمہ سے خیانت کے مترادف ہے عالم اسلام کو آج بھی جنرل قاسم سلیمانی جیسے بہادر مجاہد کی ضرورت ہے جو شیعہ سنی مسلمانوں کو اکھٹا کرکے اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے جارحانہ اور غاصبانہ عزائم کو ناکام بنا دے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .